انسانی جوہر: تنوع اور ترقی کا مسلسل سفر | Human Essence: Diversity and the Continual Journey of Growth

 انسان ہی وقت کا نا م ہے

اگر آپ ایک لحاظ سے دیکھیں تو وقت کس چیز کا نا م ہےانسان کا نام ہے جب آخری سانس جاتی ہے وقت پرجو بھی وقت آپ کا اپنا ہے اور جو وقت آپ کو فراہم ہے آپ کی ڈسپوزل پر ہےیہ سب افراد کی صورت میں ہے اب یہ وقت جو ہے آپ کے پاس جو افراد کی صورت میں ہے۔یہ وقت تو ایک کوالٹی کا وقت نہیں ہے ایک کوالٹی کے انسان نہیں ہیں اللہ تعالیٰ نے سارے انسانوں کو باٹا فیکٹری کے جوتوں کی طرح ایک سائز اور ایک شیب کا نہیں پیدا نہیں کیا بلکہ ہر انسان دوسرے سے مختلف ہے اتنا مختلف ہے کہ دو انسانوں کے فنگر پرنٹ بھی آج تک دنیا کے اندر ایک نہیں ہوئے اربوں انسان پیدا ہوئے مر گئے لیکن دو انسانوں کے فنگر پرنٹ انگلی کی چھاپ وہ بھی ایک جیسا نہیں ہوئے ہمیشہ مختلف ہوئے۔ اسی طرح انسانوں کے مزاج ان کی افتاد اُن کے قبائل، ان کے رجحانات ان کی صلاحیتیں یہ سب مختلف ہوں گی ۔ اتنا اختلاف ہے کہ بعض دفعہ یہ محسوس ہوتا ہے کہ شاید انسان مل کر کام کر ہی نہیں سکتااور یہ تو اللہ تعالیٰ نے بڑی حیرت انگیز چیز پیدا کی ہے کہ اس نے خاندان، جماعتیں ، سوسائٹیاں ، معاشرے ایسی ضرورتیں پیدا کر دی ہیں کہ اس میں مختلف النوع افراد مل کر ایک جماعت اور ایک تنظیم بنا سکیں بہرحال سب سے بڑا آپ کا وسیلہ جو ہے وہ انسان ہے اور آپ کی اپنی آپ کو تربیت دینا اور تزکیہ کرنا اور اپنے انسانوں کی جو آپ کے ساتھ چل رہے ہیں ان کی تربیت تزکیہ ان سے کام لینا۔ یہ آپ کی دستور کی بنیادی ذمہ داریوں میں وَیُزَکِّیْھِمْ اَنْفُسَھُمْ اور وہ ان کے نفوس کا تزکیہ کرتے ہیں ۔ انسان اگر بہتر بنیں گے کارآمد بنیں گے تو وہ آپ کا کام بہتر ہوگا۔ انسان اسی مقام پر رہیں گے ۔جہاں پر آکر دس سال پہلے تھے آپ کا کام بھی وہاں رہے گا جہاں پر دس سال پہلے تھا۔آپ خود آج بھی وہی ہوں گے جو آج سے دس سال پہلے تھے تو آپ کا کام آپ سے آگے کیسے بڑھا۔ جس طرح آج سے دس سال پہلے جو آپ کی صلاحیت تھی، جو آپ کی استعداد تھی ، جس طرح آپ کی کارکردگی تھی وہی آج دس سال بعد ہے تو لازمی بات ہے آپ کا کام وہیں رہے گا اس لیے کام تو آپ کریں گے۔فرشتے آکر نہیں کریں گے آپ کا کام بھی اسی جگہ رہے گا جہاں پر کے وہ کام شروع ہوا۔

Comments