انسانی جوہر: تنوع اور ترقی کا مسلسل سفر | Human Essence: Diversity and the Continual Journey of Growth
انسان ہی وقت کا نا م ہے اگر آپ ایک لحاظ سے دیکھیں تو وقت کس چیز کا نا م ہےانسان کا نام ہے جب آخری سانس جاتی ہے وقت پرجو بھی وقت آپ کا اپنا ہے اور جو وقت آپ کو فراہم ہے آپ کی ڈسپوزل پر ہےیہ سب افراد کی صورت میں ہے اب یہ وقت جو ہے آپ کے پاس جو افراد کی صورت میں ہے۔یہ وقت تو ایک کوالٹی کا وقت نہیں ہے ایک کوالٹی کے انسان نہیں ہیں اللہ تعالیٰ نے سارے انسانوں کو باٹا فیکٹری کے جوتوں کی طرح ایک سائز اور ایک شیب کا نہیں پیدا نہیں کیا بلکہ ہر انسان دوسرے سے مختلف ہے اتنا مختلف ہے کہ دو انسانوں کے فنگر پرنٹ بھی آج تک دنیا کے اندر ایک نہیں ہوئے اربوں انسان پیدا ہوئے مر گئے لیکن دو انسانوں کے فنگر پرنٹ انگلی کی چھاپ وہ بھی ایک جیسا نہیں ہوئے ہمیشہ مختلف ہوئے۔ اسی طرح انسانوں کے مزاج ان کی افتاد اُن کے قبائل، ان کے رجحانات ان کی صلاحیتیں یہ سب مختلف ہوں گی ۔ اتنا اختلاف ہے کہ بعض دفعہ یہ محسوس ہوتا ہے کہ شاید انسان مل کر کام کر ہی نہیں سکتااور یہ تو اللہ تعالیٰ نے بڑی حیرت انگیز چیز پیدا کی ہے کہ اس نے خاندان، جماعتیں ، سوسائٹیاں ، معاشرے ایسی ضرورتیں پیدا کر دی ہیں کہ اس میں مختلف ال...